11 November, 2012

قوت ایمانی صداقت اور عشق مصطفی کے زور سے پھیلا

اسلام تلوار کے زور پر نہیں، قوت ایمانی صداقت اور عشق مصطفی کے زور سے پھیلا: مفتی محمد ارشد القادری

لاہور (پ ر) جامعہ اسلامیہ رضویہ مرکزی تعلیم و تربیت اسلامی کے ماہانہ تربیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مفتی محمد ارشد القادری نے کہا کہ حضرت عمرؓ کا دور مثالی دور تھا اور صحابہؓ کے دور میں جتنا بھی اسلام پھیلا ہے تلوار کے زور سے نہیں بلکہ قوت ایمانی، صداقت اور عشق مصطفی سے پھیلا ہے۔ انہوں نے موجودہ جمہوریت کو ایک دھوکہ اور فراڈ قرار دیا۔ آج ہمیں حضرت عمرؓ کے نقش قدم پر چلنے کی ضرورت ہے۔


آج ہمیں حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے نقشِ قدم پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے

پریس۔رپورٹ : موجودہ جمہوریت ایک دغا ہے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا دور مثالی تھا۔ ان خیالات کا اظہارعلامہ مفتی محمد ارشدالقادری نے فتوحاتِ فاروقی کے عنوان پر خطبہ دیتے ہوئے کیا۔ وہ گیارہ نومبر بروز اتوار کو جامعہ اسلامیہ رضویہ مرکز تعلیم و تربیت میں ماہانہ اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج ہمیں حضرت عمر  رضی اللہ عنہ کے نقشِ قدم پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔ مفتی صاحب نے کہاکہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے دور میں صحابہ رضی اللہ عنہم نے جو کام کیا وہ قابلِ تحسین ہے۔
چیدہ چیدہ نوٹس
 از قلم: عبدالرزاق قادری

ماہ ذی الحج کی ۲۸ یا محرم الحرام کی یکم کو امیر المؤمنین عمر رضی اللہ عنہ کی شہادت ہوئی۔ جنگِ قادسیہ کے حوالے سے چند گزارشات کرتا ہوں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ انبیاء کے بعد حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ سب سے بڑے انسان اور سب سے عظیم منتظم ہیں۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے حضرت ابوبکر اعلیٰ درجے پر تھے۔ ان کا تیقن، ان کا تقویٰ اور ان کا سکینہ بے مثال تھا۔ حضرت ابوبکر کا طریق تھا کہ ایک بندے کے ذمہ کوئی ذمہ داری لگا کر دوبارہ باز پُرس نہ فرماتے بلکہ وہ آدمی خود ہی اس کام کو سر انجام دیتا۔ جبکہ حضرت عمر باز پُرس فرماتے۔ دوسرے افراد کے ذریعے نگرانی کرواتے، اطلاع منگواتے اور اگر کام ٹھیک نہ ہوتا تو معطل فرما دیتے۔ آپ کے اس طرزِ عمل پر مؤرخین کی مختلف آراء ہیں۔ میں کتب تواریخ مثلاً البدایہ والنھایہ ، طبری، محمد حسین ہیکل ، نواز احمد، شبلی، ابن خلدون اور سلیمان بلند پوری کے مطالعے کے بعد اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ حضرت عمر کا ہر فیصلہ ہی حق تھا۔آپ کا انداز سب سے زیدہ مؤثر رہا۔ اگرچہ اس میں سختی چھلکتی تھی۔ لیکن ہر فیصلہ حق تھا۔ اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جائے کہ حضرت ابوبکر کے وقت تک اسلامی خلافت کا رقبہ دس لاکھ مربع میل تھا۔ اور عہد فاورقی کے بعد چھبیس لاکھ مربع میل، یعنی سولہ لاکھ مربع میل کا اضافہ ہوا۔ انبیاء کے بعد اتنا بڑا حکمران کسی ماں نے پیدا ہی نہیں کیا۔ آپ فرماتے تھے ۔ جماعت کے بغیر