Unity, Serve and Stability is the Manifesto of Taleem o Tarbiyat Islami Pakistan
Showing posts with label NEWS. Show all posts
Showing posts with label NEWS. Show all posts
03 May, 2013
ایوان اقبال میں اسلامی لرننگ سیشن کا اہتمام:
ایوان اقبال میں اسلامی لرننگ سیشن کا اہتمام:
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔29اپریل۔ 2013ء)تعلیم و تربیت اسلامی پاکستان کے زیر اہتمام ایوان اقبال میں اسلامی لرننگ سیشن کا اہتمام کیا گیا ۔ مفتی اعظم پاکستان مفتی اعظم پاکستان محمد ارشد القادری نے شرکاء کے سوالات کے جوابات دئیے ۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ آئندہ دو سو سال تک بھی قوت سے تبدیلی کا آنا نظر نہیں آتا ،حکمت سے ہی تبدیلی لائی جا سکتی ہے ۔ انہوں نے اس موقع پر امت مسلمہ کو درپیش مسائل کے حل کیلئے وحدت ‘ خدمت اور استحکام کے تین نکات پیش کئے ۔
Labels:
NEWS
07 April, 2013
Islamic Learning Session by Mufti e Azam Pakistan Muhammad Arshad ul Qadri
Assalaamu Alikum to All Muslims!
We are going to organize an Islamic Learning Session by Mufti e Azam Pakistan Muhammad Arshad ul Qadri. In Sha Allah.
Please join us on 28th of April 2013,
Venue: The Aiwan-e-Iqbal The Mall Lahore
Time: 02:00 PM to 05:00 PM
Labels:
NEWS
15 February, 2013
Taleem o Tarbiyat Islami News
کل 14 فروری 2013 کی شام جامعہ اسلامیہ رضویہ میں مفتی اعظم پاکستان علامہ مولانا محمد ارشد القادری کی سالگرہ منائی گئی۔ یہ 55ویں سال گرہ تھی۔ مفتی صاحب کی پیدائش کے بارے میں 15 فروری 1958 کی تاریخ مستند ہے۔ لیکن کل ہفتہ وار حلقہ ذکر کی وجہ سے 14 کو ہی منا لی گئی۔
Labels:
NEWS
05 January, 2013
Monthly Ijtimaa on January 13, 2013
تعلیم و تربیت اسلامی پاکستان کے زیر اہتمام ماہانہ روحانی تربیتی اجتماع مرکز تعلیم و تربیت جامعہ اسلامیہ رضویہ میں ان شاءاللہ 13 جنوری 2013 بروز اتوار کو منعقد ہو گا۔ جس میں مفتی اعظم پاکستان علامہ مولانا محمد ارشد القادری کا خصوصی خطاب ہو گا اور حسب روایت تلاوت قرآن مجید، نعت خوانی اور تعلیم و تربیت اسلامی کے مبلغین اور دیگر علماء کرام کے بیانات ہوں گے۔
Labels:
NEWS
11 November, 2012
قوت ایمانی صداقت اور عشق مصطفی کے زور سے پھیلا
اسلام تلوار کے زور پر نہیں، قوت ایمانی صداقت اور عشق مصطفی کے زور سے پھیلا: مفتی محمد ارشد القادری
لاہور (پ ر) جامعہ اسلامیہ رضویہ مرکزی تعلیم و تربیت اسلامی کے ماہانہ تربیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مفتی محمد ارشد القادری نے کہا کہ حضرت عمرؓ کا دور مثالی دور تھا اور صحابہؓ کے دور میں جتنا بھی اسلام پھیلا ہے تلوار کے زور سے نہیں بلکہ قوت ایمانی، صداقت اور عشق مصطفی سے پھیلا ہے۔ انہوں نے موجودہ جمہوریت کو ایک دھوکہ اور فراڈ قرار دیا۔ آج ہمیں حضرت عمرؓ کے نقش قدم پر چلنے کی ضرورت ہے۔
Labels:
NEWS
15 October, 2012
حرمت رسول کا تحفظ ہر مسلمان کا فرض ہے: مفتی ارشدالقادری
حرمت رسول کا تحفظ ہر مسلمان کا فرض ہے: مفتی ارشدالقادری
لاہور (پ ر) جامعہ اسلامیہ رضویہ مرکز تعلیم و تربیت اسلامی میں ”حرمت رسول اور اس کے تقاضے“ کے موضوع پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مفتی محمد ارشدالقادری نے کہا کہ حرمت رسول کا تحفظ ہر مسلمان کا فرض ہے۔ انہوں نے گستاخانہ فلم بنانے والے مسلمانوں کے مجرم ہیں ،انہیں سزا دی جائے۔
Labels:
NEWS
26 July, 2012
13 July, 2012
11 July, 2012
Jamia Islamia Razwia Deserves Your Zakah & Fitrana
محترمی و مکرمی جناب۔۔۔۔۔۔۔۔ السلام علیکم
یہ ایک اٹل حقیقت ہے اس سے سرمُو بھی انحراف نہیں کیا جا سکتا ، دین کا کام کرنا ہر دور میں مشکل ہی رہا ہے ،اس کا اندازہ اس سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے، سرور دو عالم نور مجسم حضرت محمدرسول اللہ ﷺ نے جب تبلیغ کے کام کا آ غاز فرمایا تو سخت مشکلات پیش آئیں چونکہ ان کا تعلق با لواسطہ رب تعالیٰ سے ہے۔ اس اعتبار سے آپ ﷺ ایمان کی جان ہیں ۔ ان ﷺ کی ذاتِ والا صفات پر اعتماد کا نام ایمان ہے ۔ بہر حال اب جو زمانہ گزر رہا ہے وہ یقینا پُر آشوب ہے۔ اس میں دین کی نصرت اس کی تبلیغ اور ترویج و اشاعت ، امت مسلمہ کو وحدت کی طرف بلا نا اور اہلِ ایمان کو ان کی شان ومنزلت سے آگاہ کرنااور پھر ان کی تربیت کر کے ان کو میدان عمل میں اگرچہ ناممکن تو نہیں مگر مشکل ضرور ہے۔ ظاہر جب بھی کسی کو دعوت دی جائے تو پہلے ایک مرکز ہونا چاہیے جہاں لوگوں کو بلایا جائے ۔ جہاں ان کی تربیت کی جائے۔اس طرح تربیتی کام کو آگے بڑھانے کے لیے ضروری ہے کہ ہم ایسا ادارہ قائم کریں۔ جو تربیت یافتہ افراد کو تیار کر کے قوم میں کام کرنے اور ان کی تربیت کرنے پر مامور کیا جائے۔اس کے لیے ہم نے جامعہ اسلامیہ رضویہ (مرکز تعلیم و تربیت رجسٹرڈ) کی بنیا رکھ کر اس پر تعمیراتی کام کا آغاز کر دیا ہوا ہے اور اب اس کو منزل مقصود تک پہنچانے کیلیے ضروری ہے کہ ہم اہل درد حضرات کو اس کی نصرت کی طرف متوجہ کریں ۔ حالات کا تقاضہ یہ ہے کہ ہماری نوجوان نسل جب تک دونوں طرح کے علوم یعنی علوم دینیہ اور علوم جدیدہ (کمپیوٹر سائنس) سے آراستہ نہ ہو گی تو دنیا کی دوسری اقوام کا مقابلہ نہیں کر سکتی ۔ ہم ان شاء اللہ اس ادارے کو دونوں علوم کا حسین امتزاج بنائیں گے۔اس طرح امت مسلمہ کی خدمت کا فریضہ سر انجام دیا جائے گا۔یہ پمفلٹ پڑھ کر آپ خود بھی اور اپنے احباب کو بھی اس کی نصرت کی طرف راغب کریں ۔ آج ہی سے کام کا آغاز کردیا جائے۔اللہ تعالیٰ اپنے محبوب ﷺ کے تصدق میں ہماری مدد فرمائے گا۔والسلاممحمد ارشد القادرینوٹ:۔ چیک ، ڈرافٹ اور نقدی کی صورت میں نیشنل بنک آف پاکستان برانچ داتا دربار ۔ اکاؤنٹ ۔ -1538-2 ٹائٹل: جامعہ اسلامیہ رضویہ (مرکز تعلیم و تربیت) رجسٹرڈجامعہ کا پتہ: ۔جامعہ اسلامیہ رضویہ (مرکز تعلیم و تربیت) رجسٹرڈ شاہ خالد ٹاؤن، رچنا ٹاؤن شیخ ہسپتال سٹاپ،جی ٹی روڈ (مریدکے روڈ)لاہور
Labels:
NEWS
05 July, 2012
تعلیم و تربیت اسلامی پاکستان
تعلیم و تربیت اسلامی پاکستان
علامہ محمد ارشد القادری انتہائی دانشورانہ شخصیت کے مالک ہیں. ان کی اسلامک اسٹڈیز، اور تاریخ پر گرفت ہے. انہوں نے ہزاروں کی تعداد میں مختلف اسلامی موضوعات کے بارے میں خطبات دیے ہیں. وہ 1991 سے داتا دربار لاہور پاکستان کی مسجد میں لوگوں کے سوالات کے جوابات دے رہے ہیں۔ ایک لاکھ سے زیادہ سوالات (1،00،000) سے پوچھے اور قرآن اور سنت کی روشنی میں جوابات دیے جا چکے ہیں. تعلیم و تربیت اسلامی پاکستان ایک اسلامی تحریک ،پاکستان میں ایک عظیم اسلامی سکالر علامہ محمد ارشد القادری کی طرف سےقائم کی گئی ہے جو اسلام کے استحکام کے لئے کام کر رہی ہے. اس کا ہیڈ آفس لاہور میں جامعہ اسلامیہ رضویہ کے طور پر جانا جاتا ہے.اس کا ایڈریس شیخ ہسپتال سٹاپ رچنا ٹاؤن روڈ (مرید کے روڈ) لاہور ہے. امت مسلمہ میں وحدت،خدمت اور استحکام قائم کرنا تعليم و تربيت اسلامی کا منشور ہے۔
تعلیم و تربیت اسلامی پاکستان
ہم امت مسلمہ کو اپنا منشور پیش کرتے ہیں۔ جس پر ہم کاربند ہیں۔ 1۔وحدتِ امت 2۔خدمتِ امت 3۔استحکامِ امت دور حاضر میں امت مسلمہ باہمی انتشار کا شکار نظر آتی ہے۔ جیسا کہ اقبال نے کہا تھا۔
یوں تو سید بھی ہو، مرزا بھی ہو افغان بھی ہو
تم سبھی کچھ ہو بتاؤ تو مسلمان بھی ہو؟
اب اتحاد کی ضروروت ہے۔
تعلیم و تربیت اسلامی کیا ہے؟
علامہ محمد ارشد القادری جو کہ 1991 سے داتا دربار مسجد لاہور میں عوام الناس
Labels:
NEWS
Subscribe to:
Posts
(
Atom
)





