21 October, 2012

حرمت رسول

حرمت رسول

حرمتِ رسول کا مفہوم اپنے اندر وسیع معانی و مطالب رکھتا ہے۔ عربی قاموس "تاج العروس" کے مطابق لفظ الحُرمہ ، الحُرُمہ اور الحَرَمہ کامطلب "ایسی عزت جو اللہ کسی کو عطا کرے اُس کا انکار گناہ کے زمرے میں آتا ہے اور اُس کو مانا لازم ہے انکارکرنا ارتکابِ حرام ہے" جمہور کا مذہب ہے کہ کسی عمل کو حرام قرار دینے کے لیے اُس کا نصِ قطعی اور ظنی الدلالہ سے ثابت ہونا ضروری ہے۔ جب کہ امامِ اعظم کا مذہب یہ ہے کہ اس کے لیے نصِ قطعی کے ساتھ ساتھ قطعی الدلالہ ہونا بھی ضروری ہے۔ جمہور واجب کو فرض قرار دیتے ہیں جبکہ امام اعظم کے نزدیک دلیل قطعی کا ہونا بھی ضروری ہے۔ تب فرض قرار پاتا ہے۔ اور اُس کا انکار حرام ہے۔ حرمت رسول مسلمانوں کا عقیدہ ہے۔ مفتی محمد ارشدالقادری نے حرمت رسول کا تحفظ ہر مسلمان کا فرض قرار دیا ہے۔ ان کے نزدیک اجتہاد مسائل کا ہوتا ہے جیسا کہ یہ عمل فرض ہے واجب ہے یا حلال ہے، مکروہِ تحریمی ہے یا تنزیہی وغیرہ۔ عقائد میں اجتہاد نہیں ہوتا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شانیں نصِ قطعی یعنی قرآن(سورۃ فتح کی آیت 8 اور 9 ﴿7﴾ إِنَّا أَرْسَلْنَاكَ شَاهدًا وَمُبَشِّرًا وَنَذِيرًا ﴿8﴾ لِتُؤْمِنُوا بِاللَّه وَرَسُولِه وَتُعَزِّرُوه وَتُوَقِّرُوه وَتُسَبِّحُوه بُكْرَة وَأَصِيلًا ((8) بیشک ہم نے تمہیں بھیجا حاضر و ناظر اور خوشی اور ڈر سناتا (9) تاکہ اے لوگو تم اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لاؤ اور رسول کی تعظیم و توقیر کرو اور صبح و شام اللہ کی پاکی بولو ) ) سے بغیر کسی دلیل کے ثابت ہے۔ اور اسے فرض نہ ماننا، اور فرض کا انکار کرنا کفر ہے۔

15 October, 2012

حرمت رسول کا تحفظ ہر مسلمان کا فرض ہے: مفتی ارشدالقادری

حرمت رسول کا تحفظ ہر مسلمان کا فرض ہے: مفتی ارشدالقادری


لاہور (پ ر) جامعہ اسلامیہ رضویہ مرکز تعلیم و تربیت اسلامی میں ”حرمت رسول اور اس کے تقاضے“ کے موضوع پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مفتی محمد ارشدالقادری نے کہا کہ حرمت رسول کا تحفظ ہر مسلمان کا فرض ہے۔ انہوں نے گستاخانہ فلم بنانے والے مسلمانوں کے مجرم ہیں ،انہیں سزا دی جائے۔

14 October, 2012

اجتماع, حرمتِ رسول, حرمتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور اُس کے تقاضے, عظمتِ رسول, لاہور, پریس رپورٹ


بسم اللہ الرحمن الرحیم

۲۶ ذیقعد ۱۴۳۳ بمطابق14 اکتوبر 2012 بروز اتوارکو مرکزِ تعلیم و تربیت جامعہ اسلامیہ رضویہ( شاہ خالد ٹاؤن ، فیروزوالہ، نزد گورنمنٹ انٹر کالج فیروزوالہ) ایک عظیم الشان تربیتی اور روحانی اجتماع بعنوان " حرمتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور اُس کے تقاضے "ہوا۔ جسے علامہ مفتی محمد ارشد القادری کی زیرِ صدارت تعلیم و تربیت اسلامی پاکستان نے منعقد کیا۔اجتماع میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ جس میں ایک کثیر تعداد علماء اسلام ، ائمہ مساجد اور تعلیم و تربیت اسلامی پاکستان کے مبلغین کی تھی۔ اس موقع سب حضرات نے حرمتِ رسول اور عظمتِ رسول کے لیے ہر طرح کی قربانی کا پختہ عزم کیا۔ اور دین کی ترویج و اشاعت کے لیے اپنا اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔ اپنی جان و مال کی قربانی دینے کا دعویٰ کیا۔ اور دین کے اوامر و نواہی پر عمل پیرا ہونے کے ارادے باندھے۔

08 October, 2012

Hurmat e Rasool aur us k taqaazay

امریکن فلم ساز کی گستاخی کا جواب دینے کے لیے،
 اُمتِ مسلمہ کی وحدت اور قوت دکھانے کے لیے،
اپنے نبی پاک کی شان سننے کے لیے،
 کافروں کے مقابلے میں اپنی ترقی کا راز جاننے کے لیے،
محبتِ رسول کی شمع سے روشنی پانے کے لیے،
 حرمتِ رسول کے تقاضے جاننے کے لیے،
تشریف لائیں اُس ہستی کے پاس،
 جس نے بتیس سال قوم و ملت کی فلاح کے لیے اذان دی،
خدمتِ دین میں زندگی گزار دی،