20 January, 2013

عید میلادالنبی صلي الله عليه وآله وسلم

قرآن مجید میں حضرت یحیٰ علیہ السلام کی ولادت کے یوم کا ذکر ان الفاظ میں ہے
سورۃ مریم (15) اور سلامتی ہے  اس پر جس دن پیدا ہوا اور جس دن مرے  گا اور جس دن مردہ اٹھایا جائے  گا 
 حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی زبان مبارک سے ان کے اپنے میلاد کا ذکر یوں ہے۔
سورۃ مریم (33) اور وہی سلامتی مجھ پر  جس دن میں پیدا ہوا اور جس دن مروں اور جس دن زندہ اٹھایا جاؤں
قرآن پاک میں عید کا ذکر کچھ یوں ہے۔
سورۃ المائدہ  (114) عیسیٰ بن مریم نے  عرض کی، اے  اللہ! اے  رب ہمارے ! ہم پر آسمان سے  ایک خوان اُتار کہ وہ ہمارے  لیے  عید ہو  ہمارے  اگلے  پچھلوں کی   اور تیری طرف سے  نشانی  اور ہمیں رزق دے
  اور تو سب سے  بہتر روزی دینے  والا ہے ،
ترمذیشریف میں باب "باب ماجاء في ميلاد النبي صلي الله عليه وآله وسلم"
الجامع ترمذی شریف میں ایک باب ہے "باب ماجاء في ميلاد النبي صلي الله عليه وآله وسلم" جو امام ترمذی نے باندھا ہے۔ تب تک میلاد النبی منانا بدعت نہیں سمجھا جاتا تھا۔  بدعت کا بہتان بہت بعد کی ایجاد ہے۔ کچھ لوگوں نے کہا کہ 604 ہجری کے بعد میلادالنبی منانے کا رواج پڑا۔ جبکہ امام ترمذی 209 ہجری میں پیدا ہوئے اور 279 میں فوت ہوئے۔ اور اس الزام کا پردہ چاک ہوا۔

No comments :

Post a Comment